تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
اپریل 04  بد ھ۔دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

برج ثور
اپریل 04   بد ھ۔کام کی زیادتی سے اجتناب برتیں روزمرہ معمولات میں اعتدال کا رویہ اختیار کریں ۔ مالی معاملات حسب منشاء حل ہونگے۔ دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔

برج جوزا
اپریل 04   بد ھ۔شریک کار کے ساتھ مل کر مستقبل کے متعلق نئے منصوبے تشکیل پا سکیں گے۔ ملازمتی امور میں ترقی کا رجحان رہے گا۔ حکام بالا کا تعاون کیرئیر میں بہتری لائیگا۔

برج سرطان

 اپریل 04   بد ھ۔کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔

برج اسد
اپریل 04   بد ھ۔دور دراز کے مقام سے کوئی اہم خبر ملے گی۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ کسی خاص مقصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔مخالفین سے بہت زیادہ محتاط رہیں۔

برج سنبلہ
اپریل 04   بد ھ۔کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

برج میزان
اپریل 04   بد ھ۔بعض غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت آگے بڑھے گی اور کسی سفر کے پیش آنے کا بھی امکان ہے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔

برج عقرب
اپریل 04   بد ھ۔تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔

برج قوس
اپریل 04   بد ھ۔تلخ کلامی اور تنائو کے ماحول کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آرام کرنے سے طبیعت میں تازگی آئے گی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

برج جدی
اپریل 04   بد ھ۔مالی معاملات میں احتیاط برتیں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔ نجی نوعیت کا معاملہ حل کرنے میں دوسروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔

برج دلو
اپریل 04   بد ھ۔دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ دوسروں پر بے جا انحصار نہ کریں بلکہ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ملازمت کے حصول میں کوشاں رہیں گے۔

برج حوت
اپریل 04  بد ھ۔آرائش و سجاوٹ وغیرہ کی طرف رجحان ہوگا۔ رومانوی امور میں بہتری آئے گی۔ دوسرے کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال ہو سکے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button