57

صوبائی حکومت نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کوکارکردگی کے لحاظ سے بہترین محکمہ جب کہ سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو بہترین وزیر قرار دیا

پشاور ( نمائندہ آوازچترال ) صوبائی حکومت نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کوکارکردگی کے لحاظ سے بہترین محکمہ جب کہ سینئر وزیر عنایت اللہ خان کو بہترین وزیر قرار دیا ۔محمد اقبال میڈیا کوارڈینٹر برائے سینئر وزیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط میں وزرات بلدیات کو کارکردگی کے لحاظ سے تمام محکموں میں سرفہرست رکھا گیا ہے اور عوامی شکایات کے حل اور سہولیات کی فراہمی میں سب سے آگے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت بلدیات کی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور بہترین کارکردگی پر سینئرو زیر بلدیات عنایت اللہ خان کو بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیاگیا ہے ۔

Facebook Comments