تازہ ترین

ہوم گراﺅنڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل،پاکستان 143رنز سے کامیاب

کراچی (نمایندہ آوازچترال )پاکستان نے ہوم گراﺅنڈ پر اپنے پہلے ہی انٹرنیشل ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف143رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے 204رنز کے تعاقب میں چیڈک والٹن اور اندرے فلیچرمیدان میں آئے اور پہلے ہی اوورمیں ایک چھکالگانے کے بعدوالٹن آصف علی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔کھیل کے دوسرے اوور میں محمد عامر آئے اور چھا گئے انہوں نے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پراندرے فلیچر کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیاجبکہ کپتان جیسن محمدکو بھی اسی اوور زکی پانچویں گیندپر قابو کر لیا وہ بھی کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے ۔حسن علی نے پاکستان میں اپنے انٹر نیشنل میچ کی پہلی ہی گیند پردنیش رام دین کوچلتا کیا وہ بھی کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹے ۔27کے مجموعے پر ہی رومان پاول بھی شاداب خان کا شکار بنے،اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی آخری امید سمجھنے والے مارلون سیملز18رنز بنانے کے بعد محمدنواز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ13.4اوورز میں رک گیا جبکہ ٹیم کا مجموعہ 60رہا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز ،محمد عامراور شعیب ملک نے دو،دوجبکہ حسن علی ،حسین طلعت اور شاداب خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی توپاکستان کی جانب سے فخرزمان اور بابر اعظم میدا ن میں آئے ،فخرزمان پی ایس ایل تھری میں اپنی حالیہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز باولرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوئے اوروکٹ کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیل کراپنی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا ،جبکہ ان کے پارٹنربابر اعظم 13گیندوں پر17رنز بنانے کے بعدپانچویں اوور میں عمریت کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ،فخر زمان ایک غلط کال پر 39رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے ۔اس کے بعد ٹیم کی کمان اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حسین طلعت نے سنبھالی اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا،وہ37گیندوں پر41رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا مجموعہ 140تھا۔کپتان قومی ٹیم سرفراز احمدبھی نے بھی ہوم کراﺅڈ پر بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا وہ 38رنز بنانے کے بعدپاول کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،آصف علی 156رنز بنانے کے بعد ایک رنز بنانے کر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد کپتان شعیب ملک کے 14گیندوں پر37رنز کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنالئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button