نئے پاکستان میں ہر مذہب کے ماننے والے برابر ہوں گے، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر بتاﺅں گا کہ انہیں کیوں نکالا: عمران خان

لاہور ( آوازچترال) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ہر مذہب کے ماننے والے برابر ہوں گے۔ جو لوگ میرے ساتھ کھڑے ہوئے انہوں نے شہباز شریف مافیا کیخلاف جہاز کیا، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر بتاﺅں گا کہ انہیں کیوں نکالا۔یوحنا آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس لئے بنا کیونکہ اقلیتوں کو حقوق نہیں مل رہا ہے اور قیام پاکستان کے بعد قائداعظم نے کہا کہ ہر مذہب کے ماننے والے کے برابر حقوق ہوں گے۔ ہم پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے جس مقصد کیلئے اسے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں مافیا ہیں جو پولیس کا استعمال کرتے ہیں اور گزشتہ 30 سال سے پولیس کو انتقامی کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے میرے خلاف دہشت گردی کے 4 کیس قائم کئے۔ چھوٹا ڈان اس ملک کا سب سے بڑا ڈرامے باز ہے۔ گاڈ فادر، چھوٹے ڈان کو سمجھ آنا چاہئے کہ اللہ سب کو پکڑتا ہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر بتاﺅں کا کہ انہیں کیوں نکالا۔