تازہ ترین

امتحان خالصتامیرٹ پرہوگااصل حقدارکوان کاحق دیاجائیگا۔پولیس اہلکاراپنی محنت ،لگن ،ایمانداری اورقابلیت کوشعاربنائیں؍ڈی پی اومنصورآمان

چترال (نمائندہآوازچترال)چترال پویس کے اہلکاروں کی ترقی کے لئے محکمانہ امتحان اے ون ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کے زیرنگرانی اتوارکے روزچترال میں منعقدکیاگیا۔ایٹاٹیسٹ میں کل 460پولیس اہلکاوں نے حصہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے312میل ،18فیمل ،ایف آرپی پولیس چترال کے 126میل اور4فیمل شامل ہیں۔ڈی پی او چترال (ر)کیپٹن منصورآمان نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام امتحانات میرٹ پرہوں گے اورکسی اہلکار کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔نظام کوبہتربنانے کے لئے خیبرپختونخواپولیس نے تمام محکمانہ ٹیسٹ ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کودیاہے ۔انہوں نے کہاکہ امتحان خالصتامیرٹ پرہوگااصل حقدارکوان کاحق دیاجائیگا۔پولیس اہلکاراپنی محنت ،لگن ،ایمانداری اورقابلیت کوشعاربنائیں ۔تمام عمل شفاف طریقے سے آپ کے سامنے ہوگا۔آپ کومحکمہ میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت حاصل ہے۔تمام قابل اورمحنتی پولیس اہلکارکی ہرسطح پرحوصلہ افزائی کی جائے گی۔کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کے صوبائی ڈائریکٹرریاض نے (ایٹا) امتحانات کاطریقہ کار زیادہ شفاف بنانے کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے پر ڈی پی اوچترا ل (ر)کیپٹن منصورآمان اوردیگراسٹاف کوخراج تحسین پیش کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button