201

جشن قاقلشٹ 12سے 15اپریل کے درمیان منانے فیصلہ

بونی ( آوازچترال رپورٹ ) گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جشن قاقلشٹ منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس سال چار روزہ قاقلشٹ 12سے 15اپریل تک بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی زیر صدارت قاقلشٹ کمیٹی کے ممبران ، سرکاری افسران اور عمائدین علاقہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔قاقلشٹ فیسٹول کو بھر پور طریقے سے منانے کے فیصلے پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی چترال کا شکریہ ادا کیا گیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جشن قاقلشٹ کمیٹی جنرل سیکریٹری مستنصر الدین اور انفارمیشن سیکریٹری شجاع لال کے ہمراہ قاقلشٹ گراونڈ کا دورہ کیا۔Image may contain: 4 people, people sitting and indoor
Image may contain: 7 people, people sitting and indoor
Facebook Comments