تازہ ترین

ریحام خان نے طلاق کے بعد عمران خان کا ’’ بلیک بیری ‘‘موبائل چوری کیا اور اپنے ساتھ لے گئیں: سینئر صحافی مبین رشید کا انکشاف

 لندن ( نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی مبین رشید نے کہا کہ ریحام خان نے طلاق کے بعد عمران خان کا ’’ بلیک بیری ‘‘موبائل چوری کیا اورمیرے پاس کتاب لکھنے کے لئے لے کر آئی تھیں لیکن میں نے انکار کر دیا ،وہ اس حوالے سے کافی پر اعتماد تھیں کہ اس موبائل میں پی ٹی آئی کے حوالے سے کافی تفصیلات موجود ہیں جو کہ کتاب میں لکھنے کے قابل ہیں،میرے پاس ڈیٹا اور آڈیو موجود ہے۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام ’’لائیو ود نصراللہ ملک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی  مبین رشید  کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جب ریحام کی طلاق ہوئی تو میرے پاس ہی اپنے پہلے انٹرویو کیلئے آئی تھیں، ریحام اس وقت بہت بے بس اور لاچار خاتون نظر آئیں جن کی ہم نے ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی،طلاق کے بعد ریحام خان جس جگہ بھی گئیں عمران خان کو بدنام کیا،انہوںنے مجھے عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے کیلئے کہا تو میں نے انکار کر دیا ، میرے پاس ڈیٹا اور آڈیو موجود ہے۔مبین رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ریحام بہت معروف ہیں لیکن ہمارا اختلاف اس وقت ان سے ہوا جب انہوں نے کچھ ایسی باتیں لکھوانے کی کوشش کی جو ہم نہیں لکھ سکتے تھے تاہم میں نے فیصلہ کر لیا کہ کسی کی کردار کشی پر کتاب نشر نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ ریحام عمران کے خلاف با ر بار باتیں لکھوانے پر اسرار کرہی تھیں جن سے مجھے شک ہوا کہ ان باتوں سے خان صاحب کی شخصیت کو ٹھیس پہنچے گی جس پرمیں نے انہیں صاف انکار کردیا جبکہ کتاب کا مکمل مسودہ اور آڈیو میرے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں، ریحام خان کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن چیئرمین تحریک انصاف سے شادی کے بعد انہیں پاکستان میں لوگ جاننے لگے اور مقبولیت ملی۔مبین رشید نے مزید بتایا کہ ریحام خان نے کہا کہ ’’ عمران خان پتہ نہیں پٹھان ہیں کہ نہیں؟ لیکن میں پٹھان ہوں اور انہیں چھوڑوں گی نہیں‘‘ میں خان صاحب کونقصان پہنچا سکتی ہوں جبکہ ریحام جہاں بھی جاتی تھیں عمران کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ، یہی نہیں ریحام نے خان صاحب کا ریکارڈ بھی محفوظ کر لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی کتاب اردو اور انگلش میں ہوگی ،ٹارگٹ عمران خان ہوں گے لیکن کتاب سے فائدہ عمران خان کو ہوسکتا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button