تازہ ترین
تجار یونین چترال کی تقریب حلف برداری ، ڈپٹی کمشنر نے حلف لیا، چترال کے مسائل ملکرحل کرنے کا عزم

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) تجار یونین چترال بازار کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ہال میں ایک پررونق تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر جبکہ صدارت ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کی ۔
جبکہ ضلعی نائب ناظم عبد الشکور ، ڈی او فنانس اور ٹی ایم او کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے نومنتخب صدر تجار یونین شبیر احمد اور کابینہ سے حلف لیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ناظم نے اپنے خطاب میں تجار برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ نو منتخب صدر شبیر احمد نے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور بازار کے مسائل انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے ساتھ مل کر حل کرنے کی اپنی طرف سے بھر پو رکوشش کا اعادہ کیا۔ انھوں نے چترال بازار کے چند چیدہ چیدہ مسائل بھی ڈپٹی کمشنر اور ضلعی ناظم کے نوٹس میں لایا جن کے حل کیلئے دونوں رہنماؤں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔


Facebook Comments