تازہ ترین

جوتا اور سیاہی کا دور پرانا ہو گیا، کوئٹہ میں کس نے کپتان کو کرسی دے ماری، کون ہے یہ؟ماحول آپے سے باہر

 اسلام آباد( آوازچترال)نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کھلاڑی آپے سے باہر ہو گئے ، کارکنوں کی جانب سے بدنظمی اور ہلڑ بازی ، کپتان کی گاڑی روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔ گاڑی نہ روکنے پر ایک کارکن نے عمران خان کی گاڑی پر کرسی مار دی ۔ مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے بینرز بھی جلا دئیے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جب ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی جانب سے ممبر سازی کیلئے مختلف علاقوں میں لگائے گئے کیمپوں کا افتتاح کرنا تھا۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنوں سے خطاب بھی کرنا تھا۔ ائیرپورٹ روڈ پر جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی گاڑی میں پہنچے جہاں بڑی تعداد میں کارکن کپتان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ عمران خان کی گاڑی وہاں نہ رکنے پر کارکن مشتعل ہو گئے اور ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران شدید بدنظمی اور ہلڑ بازی دیکھنے کو ملی۔ مشتعل کارکن نے عمران خان کی گاڑی نہ روکے جانے پر کرسی اٹھاکر ان کی گاڑی پر دے ماری۔ اسی دوران مشتعل کارکنوں نے وہاں لگے ہوئے تمام بینر پھاڑ کر جلا دئیے۔ عالمہ چوک اور دیگر جگہوں پر ممبرسازی کیمپوں میں بدنظمی کی وجہ سے عمران خان ان کیمپوں کا دورہ بھی نہیں کر سکے ۔ کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی اور اشتعال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے قافلے کا رخ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ کی جانب سے کر دیا گیا۔ عمران خان نے کوئٹہ میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ نہ کر سکے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کارکنوں سے ایک مخصوص جگہ خطاب کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تحریک انصافکے کارکن ائیرپورٹ روڈ پر اس لئے مشتعل ہوئے کہ یہ کیمپ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے صوبائی پارٹی میں موجود مخالفین کی جانب سے لگایا گیا تھا جس پر عمران خان وہاں نہیں رکے اور کارکنان مشتعل ہو گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button