تازہ ترین

گاؤں اوسیاک میں ایک جوانسال شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ آوازچترال) دروش تھانے کے حدود میں واقع گاؤں اوسیاک میں ایک جوانسال شادی شدہ شخص نے خودکشی کرلی جس کے وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے۔ چترال پولیس کے مطابق گاؤں اوسیاک کے حضرت گل ولد میرافضل نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ۔ متوفی کی عمر 34سال بتائی جاتی ہے جوکہ دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ چترال پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے۔ گزشتہ ہفتے چترال کے مختلف علاقوں میں چار افراد نے خود کشی کی تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button