تازہ ترین

پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت 436 ارب روپے قرضہ لیکر بچے بچے کے فی بال کو مقروض بنایا ہے ۔ایم ایم اے اقتدار میں آنے کے بعد ان سے پائی پائی کا حساب لے گا۔ مولانا مفتی کفایت اللہ

چترال(نمائندہ آوازچترال)جمعیت العمائے اسلام کے صوبائی سنیر نائب امیر مولانا مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ایم ایم اے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس کو سنگور کے مقام پر 28 طالبات کی دستار بندی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت 436 ارب روپے قرضہ لیکر بچے بچے کے فی بال کو مقروض بنایا ہے ۔ایم ایم اے اقتدار میں آنے کے بعد ان سے پائی پائی کا حساب لے گا۔ اس بے تحاشا قرضے کو ایم ایم اے کی آنے والی حکومت ادا کرنے کا پابند نہیں ہوگی۔ ابھی سے وزیر اعلیٰ اور اسکی کابینہ کو ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تاکہ وہ بعد میں بھاگ نہ سکیں۔موجودہ صوبائی حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے ابھی سے کوئی انتظام کرے جن کے خلاف کڑاحتساب ہوگا۔انہوں نے مشال کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت سے بچنا ضروری ہے مگر توہین رسالت سے بچنا اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے ۔توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سرعام پھانسی دی جانی چائیے۔مگر ان کے خلاف کوئی قابل زکر کاروئی دیکھنے میں نہیں ہوتی۔اس بارے میں دوہرا معیار کی بجائے راست قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ علم بغیر استاد کے سیکھا نہیں جاتا۔انہوں نے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی ۔جمعیت المعائے اسلام کے پی کے کے سنیئر نائب امیر مولانا مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ۔اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو ئی حاصل کرسکتے ہیں ۔وہ جامعہ اسلامیہ الابنات سنگور کے مقام پر طالبات کی جانب سے آٹھ سالہ بخاری شریف کے کورس کے اختتام پر ان طالبات کی دستاربندی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جن طالبات نے بخاری شریف کا علم مکمل کیا ہے وہ صحیح معنوں میں اسلام کے داعی ہیں ۔ختم نبوت کے بعد اسلامی تعلیمات کو جاری رکھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کا سہرا علمائے کرام پر ہے ۔اعمال اور اقوال اسلام میں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ۔امام بخاری پانچ دہائیوں کے بعد نبی کریم کے شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں۔اسی طرح سارے علمائے وارث الانبیاء ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالم کفر این جی اوز کے ذریعے ہمیں اسلامی تعلیمات سے دور رکھنے کی کوشش کررہا ہے جس کے لئے علماء کو محتاط رہنا پڑے گا۔اور عوام کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے دن رات محنت سے کام لینا پڑے گا۔ جن بچیوں نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے وہ دراصل بخاری شریف کے پانچ لاکھ احادیث کے ترجمان ،دین کے نمائندے اور دوسرے مسلمانوں کے لئے قابل تقلید ہیں ۔وہ خود بھی اسلام کے احکامات خاص کر پردے کے فلسفے پر قائیم ہیں اور دیگر مسلمان بچیوں کو بھی پردے کے بارے میں اسلامی احکامات سے اگاہ کریں۔ہم سب پر فرض ہے کہ نبی کریم کے احکامات اور فرمودات لفظ بلفظ عمل کریں۔اپنی بچیوں کو آج کل کی ٹی وی فحش فلموں سے بچائیں تاکہ وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہوں۔علماء ٹی وی کے مخالف نہیں مگر فحاشی اور عریانی کے خلاف ہیں جو کہ اسلامی تعلیمات اور اقدار کے خلاف ہیں ۔اس سے قبل تقریر کرتے ہوئے مدرسے کے مہتمم مولانا فتح الباری نے کہا کہ جامع لل بنات سنگور میں 450 طالبات قاعدہ ،ناظرہ،حفظ،درس نظامی،تجویز و قراء ت کی تعلیم حاصل کررہی ہیں ۔سردست28 طالبات نے بخاری شریف کا آٹھ سالہ کورس مکمل کرلیا ہے ۔ اس موقع پر جمعیت المعائے اسلام چترال کے امیر قاری عبدالرحمن،جنرل سیکریٹری مولانا عبدالشکور اور خطیب جامع مسجد مولانا خلیق الزمان کے علاوہ سینکڑوں علماء و عمائیدین موجود تھے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button