تازہ ترین

گمبایک رومبور اور برون بمبوریت میں بجلی گھروں کی بقایاتعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔عمائیدن کالاش ویلز

رومبور(پ ر)عمائدین کالاش ویلیز نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی طرف سے گمبایک رومبور اور برون بمبوریت میں بجلی گھر بنانے پر کام شروع ہوگئی تھی تعمیراتی کام کافی حد تک ہوچکا ہے لیکن دو مہینے سے تعمیریاتی جگہ پر کام بند پڑا ہے جس کی وجہ سے فنڈز کی عدم دستیابی بتایاجارہا ہے۔عمائیدین علاقہ نے مذکورہ جگہوں پرکام جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کام کا 70فیصد مکمل ہوگیا اور صرف30فیصد کام فنڈ کی عدم دستیابی کے وجہ سے روکا ہوا ہے اور علاقے کے لوگ دو سال بجلی سے محروم ہیں ۔جس کے لئے اُنہوں نے صوبائی حکومت سے بجلی گھروں کی بقایا کام کو جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button