تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر نے مقامی آئس کریم فیکٹری کو بند کروادیا،

 چترال (  نمایندہ آوازچترال ) عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے غیر معیاری آئس کریم اور کلفی بنانے کے پاداش میں چترال بلچ کے مقام پر قائم فیکٹری کو بند کروادیا ہے۔ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سدھیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی نے مقامی آئس کریم فیکٹری کو سیل لگاتے ہوئے مالک کو ہدایت کی کہ وہ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ آتھارٹی سے اپنی پراڈکٹس کو لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کے بعد رپورٹ ڈپٹی کمشنر چترال کے آفس میں جمع کریں۔ تب تک آئس کریم وغیرہ کی فروخت اور فیکٹری بند رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال کے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام فیکٹریوں کو فوری طور پر بند کریں جو انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص چپس فیکٹریوں اور بیجنے والوں پر بھی پابندی لگائی جائی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button