تازہ ترین

غیرمعیاری سٹنٹ ازخودنوٹس کیس:چیف جسٹس ثاقب نثار کا آئندہ ماہ خیبرپختونخوا جانے کا اعلان

اسلام آباد( آوازچترال)سپریم کورٹ میں غیر معیاری سٹنٹ ازخودنوٹس کے سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے آئندہ ماہ خیبرپختونخوا جانے کا اعلان کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی 2 بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کر رہے ہیں،پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آﺅٹ سورس کیا ہے ۔آئندہ ماہ خیبرپختونخوا بھی جاﺅں گا۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے غیرمعیاری سٹنٹ ازخودنوٹس کی سماعت کی، دوران سماعت راولپنڈی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے دونوں نسخے عدالت میں پیش کر دیئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایمر جنسی میں کونسی ضروری ادویات اور آلات ہونے چاہییں؟دل ، بلڈ پریشراور شوگر کے مریضوں کےلئے ادویات کا نسخہ دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 5 سوسے1ہزارروپے تک کی ماہانہ ادویات آجائیں ،ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام حکومتیں ہسپتالوں میں ضروری دوائیں لائیں اورتجویز کردہ سستے نسخے کو اخبارات میں شائع کیا جائے ،اگرکسی حکومت کو نسخے پر اعتراض ہو تو داخل کر سکتی ہے ۔عدالت نے غیر معیاری سٹنٹ کیس کی سماعت دو ہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button