تازہ ترین

سنگین غدار ی کیس ، پرویز مشرف نے پاکستان آنے کے فیصلہ موخر کر دیا

دبئی ( آوازچترال آن لائن )سنگین غداری کیس میں مطلوب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی وطن واپسی موخر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان میں اپنے قریبی رفقاء کو اپنے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ پر ہرگز اعتماد نہیں کر سکتے، سیکیورٹی پر اطمینان ہونے تک پرویز مشرف کو واپسی کا مشورہ نہیں دے سکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیکورٹی سے متعلق پرویز مشرف کے خدشات بے بنیاد ہیں، وہ بلا ججھک وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پرویز مشرف کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، پرویز مشرف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button