تازہ ترین
کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ رمبور ، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
چترال ( آوازچترال رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اتوار کے روز کالاش ویلی رمبور کا دورہ کیا اور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرایا ۔ جس میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا چار سو مریضوں کامعائنہ کیا گیا اورانھیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔ جن میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کمانڈنٹ اس موقع پر علاقے کے عمائدین سے بھی ملے ۔ اور علاقے کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کی ۔ کمانڈنٹ نے علاقے کے مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments