تازہ ترین

سعودی عرب نے بھارت کو آگے کرکے اسرائیل کیلئے ایسا کام کردیا کہ ہرمسلمان خون کے آنسو روئے گا، انتہائی پریشان کن خبرآگئی

 سعودی عرب نے بھارت کو آگے کرکے اسرائیل کیلئے ایسا کام کردیا کہ ہرمسلمان خون کے آنسو روئے گا، انتہائی پریشان کن خبرآگئی

تل ابیب (  آوازچترال آن لائن)سعودی عرب نے پہلی بار کسی کمرشل فلائٹ کو اپنی حدود سے گزر کر اسرائیل جانے کی اجازت دی ہے، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی پرواز نے جمعرات کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر اسرائیل میں تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر رات 10 بج کر 15 منٹ (اسرائیلی وقت)پر لینڈنگ کی ۔ ایئر انڈیا کی پرواز 139 نے نہ صرف سعودی فضائی حدود کا استعمال کیا بلکہ ساڑھے 7 گھنٹے کی پرواز کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں قیام کرکے ایندھن بھی بھروایا۔
پاکستان کی طرح سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کے باعث گزشتہ 70 سال کے دوران کوئی بھی کمرشل پرواز سعودی فضائی حدود استعمال کرکے اسرائیل نہیں گئی ۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرکے اسرائیل کا سفر کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اسرائیلی طیاروں کو بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

تصویر :’’بھارتی طیارے کا بن گوریان ایئر پورٹ پہنچنے پر واٹرکینن کے ذریعے استقبال‘

ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر سعودی عرب میں برطانوی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 45 منٹ پر داخل ہوا اور 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تین گھنٹے تک سعودی حدود میں پرواز کرنے کے بعد اردن کی حدود میں داخل ہوا اور پھر وہاں سے مقبوضہ مغربی کنارے سے ہوتا ہوا اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر پہنچا۔
اسرائیل کے وزیر سیاحت یاریو لیون نے اسے تاریخی موقع قرار دیا اور کہا کہ معاملات یہاں تک پہنچانے میں 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ملنے کے بعد بھارت جانے والی فلائٹس کا 2 گھنٹے کا سفر کم ہوگا جس سے ایندھن کی بچت ہوگی اور ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

تصویر: ’’ بھارت کے فضائی عملے کے اعزاز میں سرکاری تقریب،  اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انٹیلی جنس یسرائیل کٹز بھی موجود ہیں ‘‘

 
انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں بھارتیوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دے گا لیکن آج یہ ممکن ہوگیا، وہ دن دور نہیں جب اسرائیلی پروازیں بھی سعودی فضائی حدود استعمال کریں گی۔ لیون نے کہا کہ وہ سنگاپور ایئر لائن اور ایک دوسری ایئر لائن کے ساتھ سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button