تازہ ترین

نجاب میں ادویات کے پی کے کی نسبت زیادہ سستی ہیں، پنجاب حکومت نے عمران خان کے دعوے پر اعدادو شمار جاری کر دیئے

اہور (آوازچترال آن لائن )پنجاب حکومت نے گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے صوبہ خیبر پختون خواہ میں پنجاب سے سستی ادویات فراہم کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اعدادو شمارجاری کر دیئے ہیں اور کہاہے کہ پنجاب میں ادویات زیادہ سستی ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کی جانب سے کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں ۔پنجاب کے ’ہیلتھ کیئر ‘ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس میں ان کا کہناہے کہ پنجاب حکومت اپنے شہریوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اور یہ ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کی جارہی ہے ،پنجاب میں جو ادویات میں فراہم کی جارہی ہیں وہ سستی اور معیاری ہیں جن کی چیکنگ کیلئے انتہائی فعال طریقہ کار وضع کیا گیاہے جس کے ذریعے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور اس کے معیار کو باقاعدگی سے چیک کیا جاتاہے جبکہ اس حوالے سے شکایت درج کروانے کیلئے نظام بھی موجود ہے جس کے ذریعے شہری اپنی شکایات پہنچاتے ہیں اور ان ادویات کی قیمت کے پی کے میں فراہم کی جانب والی ادویات سے بہت کم ہے ۔پنجاب کے ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے میں بکنے والی ادویات کی فہرست اور قیمتوں میں موازنے کا چارٹ جاری کیا گیاہے جس کے مطابق پنجاب میں فراہم کردہ ادویات کی قیمتیں کے پی کے میں بکنے والی ادویات سے کم ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب میں جو دوائی 100 روپے کی ملتی ہے وہی دوائی کے پی کے میں 50 روپے کی ملتی ہے اور اسی تناظر میں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ وضاحتی بیان جاری کیا گیاہے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جن ادویات کو اجازت دی گئی ہے وہ ادویات کمپنیوں کی جانب سے WHO کی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائی گئی ہیں جبکہ ان ادویات کو ٹریک کرنے کیلئے کمپنی کو باقاعدہ سیریل نمبر لگانے کی بھی ہدایات کی گئیں اور یہ سیریل نمبر ہر دوائی پر موجود ہوتاہے ۔
چارٹ دیکھئے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button