84

کاغ لشٹ میںآغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ، پامیر سکول بونی اور دوسرے مقامی سکولوں کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شجرکاری میں حصہ لے کر اس دن کے لئے 50ہزار پودے لگانے کی ٹارگٹ پورا کرنے کی سرتوڑ کوشش

چترال (نمائندہ آوازچترال) اپر چترال میں کاغ لشٹ کے مقام پر عالمی یوم شجرکاری کے حوالے سے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجر کاری کے ذریعے جنگلات سے کٹے ہوئے درختوں کی کمی کو دور کرکے ماحولیاتی حسن کو بحال کیا جائے گاImage may contain: one or more people, crowd and outdoor اور نئی نسل میں اس شعور کو بیدار کیا جائے کہ قدرتی آفات کی بہت ہی صورتوں کو شجرکاری کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ، پامیر سکول بونی اور دوسرے مقامی سکولوں کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شجرکاری میں حصہ لے کر اس دن کے لئے 50ہزار پودے لگانے کی ٹارگٹ پورا کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔Image may contain: 5 people, people standing and outdoor ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس اور چترال سکاوٹس کرنل معین الدین، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر، ڈی پی او چترال منصور امان ، ڈی ایف او فارسٹ شوکت فیاض خٹک ،تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور دوسروں نے بھی پودے لگائے ۔ ڈی۔ سی چترال نے شجرکاری میں مصروف طلباء وطالبات سے شجرکاری کے بارے میں بات چیت کی اور ان کی ہمت افزائی کی۔ اپنے خطاب میں ڈی۔ سی چترال نے کہاکہ کاغ لشٹ کو ہم ٹورزم اینڈ ایجوکیشن سٹی میں بدل سکتے ہیں جبکہ یہ حقیقت ہے کہ چترال کی معیشت میں ٹورزم ایک اہم جزو ہے جس کے ذریعے معاشی خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے۔ ضلع ناظم نے کہاکہ چترال میں آنے والے چند سال نہایت کھٹن ہیں جوکہ اپنے ساتھ خوفناک چیلنجز بھی لے آئیں گے جن سے نبردازماہونے کے لئے بڑے پیمانے پر شجرکاری ناگزیر ہے اور یہ مہم طالب علموں کی شرکت کے بغیر پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا ۔ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن نے شجرکاری کے لئے رضاکار فراہم کی جوکہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔Image may contain: 2 people, people standing, child and outdoor
بعدازاں بونی کے مقام پر ریاستی دور کے ڈاک بنگلے کے احاطے میں پھلدار درختوں کا باغ لگانے کی بھی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی سی، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس، ڈی پی او، ایڈیشنل ڈی۔سی منہاس الدین، ڈی او فنانس محمد حیات شاہ، ڈی ای او احسان الحق ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو طارق احمد اور دوسروں نے ایک ایک پودے لگائے۔Image may contain: 2 people, crowd, mountain, sky, outdoor and nature

Facebook Comments