تازہ ترین

سینیٹ کیلئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری، نئی تاریخ رقم

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی کھینچا تانی کے بعد بالآخر پیپلزپارٹی کی شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر مقررکردیاگیااوراس ضمن میں سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق شیری رحمان سینیٹ کی بارہویں اور پیپلزپارٹی کی ساتویں اپوزیشن لیڈر ہیں جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں ، شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کیلئے 34اراکین سینیٹ کی حمایت حاصل تھی ۔دنیا نیوز کے مطابق شیریں رحمان نے اپوزیشن لیڈر کا چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔یادرہے کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لیے شیری رحمان کی حمایت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اعظم سواتی کواپنا امیدوار لایاتھاجبکہ انہیں اپوزیشن لیڈر کیلئے جماعت اسلامی کی بھی حمایت حاصل تھی تاہم چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست بھی تحریک انصاف کے ہاتھ نہ آسکی ۔بعدازاں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہناتھاکہ وہ اپنی پارٹی قیادت اور ساتھ دینے والی پارٹیوں کا شکریہ اداکرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد اورتعاون کیا، یہ جمہوریت کا سفر ہے جس میں میڈیا اور دیگرجماعتوں کا بھی ساتھ چاہیے ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button