تازہ ترین

چترال قدرتی آفات کے خطرے کی وجہ سے یہاں ان کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے اور ان کی شدت میں کمی لانے اور آفت زدہ علاقوں تک وقوعہ کے فوراً بعد رسائی کے لئے بڑے اور جدید اسکیل پر تیاری ناگزیر ہے اور الخدمت فاونڈیشن جیسے ادار ے اس سلسلے میں ایک جامع اور فل پروف حکمت عملی طے کریں ۔ مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ آوازچترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ چترال قدرتی آفات کے خطرے ہونے کی وجہ سے یہاں ان کی ممکنہ تباہ کاریوں سے نمٹنے اور ان کی شدت میں کمی لانے اور آفت زدہ علاقوں تک وقوعہ کے فوراً بعد رسائی کے لئے بڑے اور جدید اسکیل پر تیاری ناگزیر ہے اور الخدمت فاونڈیشن جیسے ادار ے اس سلسلے میں ایک جامع اور فل پروف حکمت عملی طے کریں اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے میکینیزم بھی بنالیں جس میں ضلعی حکومت کا بھر پور تعاون شامل حال رہے گا۔ بدھ کے روز الخدمت فاونڈیشن کی ڈیزاسٹر رسپانس سنٹر کی افتتاح کے موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیزاسٹر ز کے موقع پر سب سے مشکل مسئلہ متاثریں تک رسائی ہے جوکہ دور دراز اور دور افتادہ علاقوں میں اور بھی مشکل ہوجاتی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ویلج کونسل سطح تک رضاکاروں کی تنظیم سازی کرکے ان کو مطلوبہ فراہمی لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نے 2015کے فلڈ ڈیزاسٹر میں نمایان خدمات انجام دی جس کے رضا کار وں نے کئی کئی گھنٹے پہاڑی راستوں پر سفر کرکے متاثرین بمبوریت کو روزمرہ کے اشیاء پہنچادئیے۔ اس سے قبل الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی ڈائرکٹر ڈیزاسٹر رضوان نے چترال میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے الخدمت فاونڈیشن کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہاکہ اب ڈیزاسٹر رسپانس سنٹر کے قیام سے اس کی کوششیں اور سرگرمیوں کو مستحکم اور مربوط کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ بعض قدرتی آفات انسانی عمل کی وجہ سے رونماہوتی ہیں جن میں جنگلات کی کٹائی اور دوسری سرگرمیاں شامل ہیں جن کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگہی پھیلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر بھی کام کرتی ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ نے کہاکہ چترال میں قدرتی آفات سے دوچار علاقوں میں متاثرین تک فوری رسائی اور انہیں ریلیف پہنچانے کا مسئلہ سب سے شدید ہے اور اس سنٹر کے قیام اور رضاکاروں کی استعدادکار کو بڑہانے اور مختلف دوردراز علاقوں میں بنیادی سامان کا ذخیرہ کرکے ہم اس مسئلے سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے چترال میں الخدمت ڈیزاسٹر رسپانس سنٹر کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس سے الخدمت کے رضاکاروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گے جس سے وہ متاثریں تک حادثے کے فوراً بعد رسائی کے قابل ہوں گے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی منیجر ڈیزاسٹر منیجمنٹ محمد وسیم بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا شیر عزیز، ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ربی جان،جے آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین جاد فاونڈیشن کے سید حریر شاہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان عزیز نے انجام دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button