آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
مارچ21 بدھ۔ کاروباری معاملات میں کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ گھریلو امور سے متعلق اور کاروبار میں ترقی کے امکانات کافی روشن ہیں۔صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔
برج ثور
مارچ21 بدھ۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں آپ کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔ تفریحی سرگرمیوں میں دلچسپی کا امکان ہے۔ روزانہ کے معموملات میں مصروفیات بڑھ سکتی ہیں۔
برج جوزا
مارچ21 بدھ۔ اپنے ارد گرد کے افراد سے غیر ضروری امور کے سلسلے میں بحث کرنے سے گریز کریں۔ کاروبار میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔
برج سرطان
مارچ21 بدھ۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ صحت کے سلسلہ میں احتیاط برتیں۔ گھریلو اور خاندانی امور پر توجہ رہے گی اس دوران اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔
برج اسد
مارچ21 بدھ۔ کام میں زیادتی کے رجحان کی وجہ سے صحت جسمانی متاثر ہو سکتی ہے اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہتر رہے گا۔ کوئی اہم معاہدہ طے کر سکیں گے۔
برج سنبلہ
مارچ21 بدھ۔ اپنی گزشتہ کی گئی محنت کا ثمر حاصل کر سکیں گے۔ صحت‘ رومانس اور کاروبار کے معاملات توجہ کے طالب ہونگے۔ سرمایہ کاری میں کامیابی کا امکان ہے۔چھوٹے سفر کا امکان ہے۔
برج میزان
مارچ21 بدھ۔ کاروباری مصروفیات زیادہ ہونگی۔ کئی دوستوں کے تعاون سے مالی فوائد کے حصول کا امکان ہے۔ اچانک کوئی خوشی حاصل ہوگی۔گھریلو امور میں کامیابی کا امکان ہے۔
برج عقرب
مارچ21 بدھ۔ سرمایہ کاری میں خیالات کے اختلافات کی وجہ سے پریشانی کا خدشہ ہے۔ قانونی امور احتیاط طلب ہونگے۔گھریلو امور میں کامیابی کا امکان ہے۔
برج قوس
مارچ21 بدھ۔ مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔ آپ کی فضول خرچی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ گھریلو امور کے سلسلے میں محتاط رہیں خریداری کا موقع ملے گا۔
برج جدی
مارچ21 بدھ۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ آج مالی مفاد کے منصوبوں میں کامیابی کا امکان ہے۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے اس دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔
برج دلو
مارچ21 بدھ۔ دوسروں کو اپنے خیالات کے مطابق قائل کر سکیں گے۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ گھریلو امور کی طرف رجحان رہے گا۔ کسی نئے پراجیکٹ پر عملدرآمد کا منصوبہ بنا سکیں گے۔
برج حوت
مارچ21 بدھ۔ ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کام میں غیر متوقع طور پر ترقی و کامیابی کا امکان ہے۔ ترقیاتی اور رفاہی کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔