106

تجار یونین چترال کے انتخابات ؛۔ شبیراحمد پینل نے کامیابی حاصل کی

چترال (نمائندہ آوازچترال) تجار یونین کے انتخابات میں شبیراحمد پینل نے کامیابی حاصل کی ۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق شبیر احمد نے 1094ووٹ حاصل کی جبکہ تاجر دوست اتحاد کے بشیر حسین آزاد کو 866ووٹ ملے۔ پولنگ انتہائی پرامن ماحول میں صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہاجس میں 2000کے لگ بھگ تاجروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کی۔ تجار یونین کے عبور ی صدر حاجی محمد ظفر نے الیکشن کی نگرانی کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔

Facebook Comments