تازہ ترین

حیات آباد کے تعلیمی اداروں میں فحاشی، میوزیکل شوز اور ناچ گانوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔ ڈی جی پی ڈی اے حیات آباد میں تعلیمی اداروں کو فحاشی کے اڈوں کے طورپر استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں انور سعید

پشاور ( آوازچترال نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور میاں انور سعید نے ڈی جی پی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات آباد میں قائم تعلیمی اداروں کو فحاشی کے اڈوں اور ناچ گانوں کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں ۔جماعت اسلامی حیات آباد میں قائم تعلیمی اداروں میں فحاشی کے پروگرامات ، میوزیکل شوز اور فحش ناچ گانوں کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔ انہوں نے معززین حیات آباد کے شکایت پر حیات آباد کے تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ اور فحاشی کے پروگرامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حیات آباد میں قائم چند تعلیمی ادارے تعلیم و تربیت کے آڑ میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے مخلوط میوزیکل شوز کروا رہے ہیں جو نوجوان طبقے کے کردار اور حیات آباد کے عوام کو سکون کو برباد کر رہے ہیں ۔ان اداروں کے مالکان مغربی ایجنڈے فحاشی پھیلاؤ ، نوجوان بگاڑو کے مہم کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ڈی جی پی ڈی اے سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی اے ایسے اداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے پلاٹس کینسل کروائیں کیونکہ یہ پلاٹس ان کو تعلیم و تربیت کے لیے فراہم کیے گئے تھے نہ کہ نوجوان نسل کو مغربی ایجنڈے کے تحت برباد کرنے کے لیے فراہم کیے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان تعلیمی اداروں کے مشکوک کردار کی وجہ سے حیات آباد کے رہائشیوں اور تعلیم اداروں میں علم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔ پی ڈی اے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی ان کے خلاف نوٹس لیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button