آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
رج حمل
مارچ20 منگل۔ خاندان کے افراد اور ساتھ کام کرنے والے اشخاص کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھیں تو اچھا رہے گا ورنہ بعض منصبوبے اچانک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈرائیونگ محتاط انداز میں کریں۔
برج ثور
مارچ20 منگل۔ مخلصین کے امید افزاء مشورے اور ان کی جانب سے مالی اخلاقی ممکنہ مدد سے آپ کا حوصلہ بڑھے گا اور پھر سے حالات کے مقابلہ کے لئے کمربستہ ہو جائیں گے۔
برج جوزا
مارچ20 منگل۔ گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔ رومانس اور دوسرے تفریحی امور کے لئے بہترین دن ثابت ہوگا۔ اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو وسیلہ ظفر ثابت ہو سکتا ہے۔
برج سرطان
مارچ20 منگل۔ مشترکہ طور پر سرمایہ کاری فائدہ مند رہے گی۔ اہم امور کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکیں گے۔ اچانک کوئی خوشگوار سفر پیش آسکتا ہے۔اہم کاروباری معاہدہ طے کر سکیں گے۔
برج اسد
مارچ20 منگل۔ عشق و محبت کے راز افشاء ہونے کا خدشہ ہے‘ خفیہ امور کی انجام دہی میں احتیاط برتیں۔ انعامی سکیموں میں بھی محتاط رہ کر حصہ لیں۔ کسی دیرینہ دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔
برج سنبلہ
مارچ20 منگل۔ دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ ملازمت اور خاندانی امور کے سلسلے میں کوئی اہم خبر سن سکیں گے۔اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔
برج میزان
مارچ20 منگل۔ ترقی اور کامیابی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ کسی سائیڈ بزنس کا پروگرام بنا سکیں گے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اُلجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ یہ کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
برج عقرب
مارچ20 منگل۔ اندرون ملک سفر آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔ گھریلو امور میں پیدا شدہ اختلافات ختم ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ پیدا شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج قوس
مارچ20 منگل۔ ذہنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کے علاوہ نئے مشاغل میں آپ کی دلچسپیاں بڑھیں گی۔حالات کا صبر و تحمل سے مشاہدہ و مقابلہ کریں ۔اچانک سفر کا پرگرام بن سکے گا۔
برج جدی
مارچ20 منگل۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں کوئی مالی معاملہ زیر غور رہے گا۔ شہر سے باہر کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکتا ہے۔
برج دلو
مارچ20 منگل۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ اگر ٹھوس و مثبت بنیادوں پر سرمایہ لگایا جائے تو آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اہم امور کو بذات خود سنجیدگی سے نمٹانے کی کوشش کریںکامیابی ملے گی۔
برج حوت
مارچ20 منگل۔ اپنے من پسند مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔ چھوٹا کاروباری سفر پیش آنے کا امکان جو وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ فضول خرچی سے گریز کریں مالی ساکھ کا خیال رکھیں۔