61

عمران خان سے پوچھا آپ نئی نسل کو پارٹی ٹکٹ کیوں نہیں دیتے تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما نعیم بخاری کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات

لاہور ( آوازچترال انیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ نئی نسل کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتے اور کہاں ہیں پنجاب کے مراد سعید؟۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے لیکن انہیں بتایا جاتا ہے کہ ہمارے دیہات میں مراد سعید کم پائے جاتے ہیں۔ نعیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہل ہوچکے ہیں اسلیے انہیں ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ کو نا اہل کر دیا ہے تو اس کے بعد آپ کا کوئی کام باقی نہیں رہ گیا، آپ ایک سائیڈ پر ہو جائیں۔ نعیم بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پچاس اچھے لوگ ہوں تو وہ ملک بدل دیں گے لیکن انہیں تحریک انصاف میں پچاس اہل لوگ نظر نہیں آتے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف میں الیکٹ ایبلز جمع ہیں جو کھوٹے سکے ہیں، یہ نہیں چل سکتے
Facebook Comments