تازہ ترین

”حکومت پرویز مشرف کو گرفتار کر لے اگر۔۔۔“عدالت نے اچانک پرویز مشرف کو بڑا جھٹکا دے دیا

سلام آباد ( آوازچترال نیوز )عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی 8مارچ کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف 7روز میں وطن واپسی کے حوالے سے تحریری جواب دیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف وطن واپسی سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کریں ،اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو حکومت انہیں گرفتار کر کے واپس لائے اور پرویز مشرف کی بیرون ملک تمام جائیداد ضبط کی جائے جبکہ وزارت داخلہ مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی معطل کر سکتی ہے ۔خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف مفرور اور دبئی میں رہائش پذیر ہیں ،ان کی واپسی کے لیے حکومت کے اقدامات مایوس کن ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button