تازہ ترین

جس دن عمران خان نے یہ کام کیا تو میں ان سے کہوں گا مجھے گھر جانے دو کیونکہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان خود بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”جس دن عمران خان نے یہ کام کیا تو میں ان سے کہوں گا مجھے گھر جانے دو کیونکہ ۔۔۔“تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان خود بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

لاہور (  آوازچترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی یا ایسی کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کیا تو اس دن اسد عمر عمران خان سے کہے گا کہ مجھے گھر جانے دو میں نے سیاست اس کیلئے نہیں شروع کی ۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ یہ تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایسا کوئی سیاسی اتحاد ہو ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام سینیٹرز بلوچستان کی جھولی میں ڈال دیئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان کے اراکین کی حمایت کی اور صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کروایا جس پر ن لیگ کی جانب سے یہ بات کی جارہی ہے کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی نے اتحاد کر لیاہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی جارہی ہے اور آج اسد عمر نے بھی اسی حوالے سے یہ بیان جاری کیاہے ۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button