تازہ ترین

ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے؍ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ڈونرز ان اداروں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے ڈونیشن خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ Image may contain: 1 person, standing and indoorبدھ کے روز سوات کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع چترال، چارسدہ، دیر، کوہاٹ ، شانگلہ، نوشہرہ ، بونیر کے ایل ایس اوز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل ایس اوز پر زور دیاکہ وہ ذیادہ محنت سے کام کرکے اپنی فعالیت بڑہادیں اور عوام کے مسائل کو ان ہی کی مدد سے حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور اس پر عوام کی اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چترال سے کوہ یونین کونسل کے ایل ایس اور کے آئی ڈی پی کے علاوہ تورکھو، یارخون، گرم چشمہ اور لاسپور کے ایل ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔Image may contain: 3 people, people sitting, table and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button