تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی نکلے،اس سے پہلے کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیز تفصیلا ت سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور بلوچستان سے آزاد سینیٹرز کے گروپ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد صادق سنجرانی سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی دوست نکلے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں موسٰی گیلانی اور قادر گیلانی کے قریبی دوست بھی ہیں۔پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا ۔ صادق سنجرانی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پبلک ونگ کے سربراہ تھے ۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانیموجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کے بھی قریبی دوست ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صادق سنجرانی کی سفارش پر موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے فوری بعد آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی قیوم سومرو بھی صادق سنجرانی کی ہی دعوت پر بلوچستان گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کے دور حکومت میں پرنسپل سیکرٹری اختر لاشاری بھی صادق سنجرانی کے قریبی دوست ہیں ۔اختر لاشاری پیپلزپارٹی کے دور حکومت ختم ہوتے ہی بیرون ملک چلے گئے تھے ۔  تحریک انصاف اور بلوچستان سے آزاد سینیٹرز کے گروپ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد صادق سنجرانی سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی دوست نکلے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں موسٰی گیلانی اور قادر گیلانی کے قریبی دوست بھی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button