تازہ ترین
پیپلزیوتھ ارگنائزیشن اور پی ایس ایف کی گرم چشمہ میں مشترکہ مشاورتی اجلاس
چترال ( آوازچترال روپرٹ ) وسیم سجاد آخون کے زیر قیادت تحصیل گرم چشمہ میں تنظیمی امور پر مشاورت بروز ہفتہ تحصیل گرم چشمہ میں منعقد ہوا. جس میںPYO،PSFکے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسرار الدین مرادؔ اور سلیم یوسف نےکہا کہ ہم نظریاتی ورکرز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہیئے اور سازشی عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیئے ۔تحصیل گرم چشمہ دورآفتادہ ہونے اور بڑوں کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے PYO،PSFشدید مشکلات سے دوچار ہے۔ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے سوشل میڈیا ٹیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آخر میں وسیم سجاد آخون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا راستہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ اس کے لئے ہمارے لیڈروں اور ورکروں نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔ اور شہیدوں کا خون رائگان نہیں جائے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب پی۔پی۔پی کی حکومت پاکستان سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرے گی۔ اور اس مہم میں PYO،PSF پی۔پی۔پی کا بازو اور قوت ثابت ہوگی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آپس کی رنجشیں بلا کر ہمیں پی۔پی۔پی کی سربلندی کے لئے محنت کرنا ہوگی۔ اجلاس کا اختتام دعائی کلمات سے ہوا۔
Facebook Comments