تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
مارچ10  ہفتہ۔ کاروبار میں ترقی نصیب ہو گی۔ نیا مکان یا سواری کے خریدنے کے لئے آج کا دن بہتر ہوگا لیکن قیمت کے تعین میں جلدی نہ کریں بیچنے والا جلد ہی کم قیمت قبول نہیں کرے گا۔

برج ثور
مارچ10   ہفتہ۔ کسی پرائیویٹ کام میںفائدہ ہوگا جس میں مصروفیت کی وجہ سے کوئی تنظیم بھی عمل میں آسکے گی۔ کاروبار میں مال لگانے کا خوش قسمت موقع فراہم ہوگا۔طبیعت میںسحر آفرینی رہے گی۔

برج جوزا

 مارچ10 ہفتہ۔ کسی خوشکوار موقع میں غیر متوقع تبدیلی آسکتی ہے جو ذہنی طور پر عارضی تشویش اور بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔ کاروباری اور ملازمتی امور عمدہ انداز میں حل کر سکیں گے۔ روحانی طاقت کا حصول ہوگا۔

برج سرطان
مارچ10 ہفتہ۔ آرائش ‘ زیبائش سے متعلقہ کاموں میں مصروف رہیں گے۔ کسی کو اچانک آپ کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ آج کی شام طبیعت میں ڈھیلا پن اور تھکاوٹ کے آثار چھوڑے گی۔

برج اسد

 مارچ10 ہفتہ۔ آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔

برج سنبلہ
مارچ10 ہفتہ۔ آج آپ کو آرام دہ دن گزارنا چاہئے لیکن آرائش مکان کی سوچ اور آپ کی منچلی طبیعت آپ کے اس پروگرام کو متاثر کر دے گی۔کام کی انجام دہی کیلئے ماحول طبیعت کے معیار سے کم ہوگا۔

برج میزان

 مارچ10 ہفتہ۔کپڑوں سے متعلقہ خریداری میں مصروف رہیں گے۔ آج کا دن یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ محبت کیلئے اٹھایاگیا قدم مستحکم ہوگا جس کے دیرپا اور نتائج اچھے نکلیں گے۔

برج عقرب
مارچ10 ہفتہ۔ تخلیقی سوچ کی وجہ سے کاروبار کو بہتر انداز میں چلانے یا پھر کسی سازشی منصوبہ سے نبٹنے میں کامیابی ملے گی۔ مصورانہ خیالات اور رومانوی شراکت دونوں ہی کے باعث قلبی سکون حاصل ہوگا۔

برج قوس

 مارچ10 ہفتہ۔ اپنے نظریات کسی دوست سے زیر گفتگو لائیں ۔ دوران کام جو خبر آپ کو ملے اُس پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی‘ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔

برج جدی
مارچ10 ہفتہ۔ اس دن ممکن ہے کوئی شخصیت اپنی ذہنی قوت سے آپ کو مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔ اس دوران کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کے ساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔

برج دلو
مارچ10 ہفتہ۔ کسی معاملہ میں زبردستی شامل کر لئے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

برج حوت
مارچ10  ہفتہ۔ نئی رشتہ داری یا دوستی قائم ہو سکے گی۔ دوست احباب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا جو روز مرہ کے کاموں کا بوجھ ہلکا کرے گا۔ مشترکہ مالی منفعت کے امور کو انجام دے سکیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button