تازہ ترین

عمران خان دشمنی تو آپکی نوازشریف سے ہے ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے : مریم نواز

بہاولپور ( آوازچترال آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاے کہ عمران خان نے تو اپنے تمام سینیٹرز کو فری میں زرداری کے حوالے کر دیاہے ،زردار ی نے خوامخواہ اربوں روپے خرچ کر کے عمران خان کے سینیٹرز کو خریدا جبکہ دشمنی آپ کی نوازشریف سے ہے اور ہتھیار آپ نے زرداری کے سامنے ڈال دیئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ کمال ہو ،خود جلسوں کے رکارڈ بناکر خود ہی توڑتے ہو، میں نے پہلے کبھی یہاں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،بہاولپور والو ،آج آپ نے کمال کردیا۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ 70لاکھ ووٹ لینے والی پارٹی نے500 ووٹ لینے والے عبدالقدوس کے ہاتھ میں سب سینیٹرزپکڑادیے،انہوں نے عبدالقدوس کی چادرمیں چھپ کرپیپلزپارٹی کواپنے سینیٹرز دےدیے،عمران خان،کیا سمجھتے ہو کہ عوام کو پردے کے پیچھے سے کچھ نظر نہیں آرہا؟چور دروازوں سے آنے والے کیا آپ کے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں؟۔مریم نواز کا کہناتھا کہ انشاءاللہ ووٹ کو بیچنے والوں کو رونا پڑے گا،ارکان کے بکنے کا سب سے زیادہ شور عمران خان نے مچایاتھا،پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پورے ملک میں گونج رہاہے ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پاکستانی کے دل میں گھر کرگیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button