تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل

 مارچ09  جمعہ۔ دن کے آغاز سے ہی آپکا مزاج  سنجیدہ ہوگا البتہ غروب آفتاب تک آپکی عمومی کیفیت بحال ہو جائیگی ۔ آپکا مزاج کسی مشکل میں گرفتار کرا سکتا ہے اگر آپ گفتگو میں بہت زیادہ تندی رکھیں گے۔

برج ثور
مارچ09   جمعہ۔ شادی کے ذریعے مالی فوائد کا حصول ہوسکے گا مگر فضول خرچی یا شریک حیات کی فیاضی کی بدولت نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسی نئے اور دلچسپ شخص سے کسی سماجی فنکشن میں ملاقات ہوگی۔

 برج جوزا
مارچ09 جمعہ۔ضرورت سے زیادہ کام صحت کے بگڑنے کا سبب بنے گا۔ ماتحتوں سے نقصان کا اندیشہ ہوگا۔ انتظامی امور میں قابلیت کے استعمال ذمہ داریوں سے بہتر طور پر عہدہ برآ ںہو سکیں گے۔

برج سرطان
مارچ09 جمعہ۔ کسی بڑی نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیں جو اس موسم کا اہم ترین پروگرام ہوگا۔ یہ دن کسی امدادی پروگرام میںحصہ لینے کے لئے ایک بہتر دن ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج اسد

 مارچ09 جمعہ۔ آج کوئی غیر متوقع واقع کسی بچے یا کسی عمر میں چھوٹے فرد سے وابستہ رونما ہو سکتا ہے جو حیرانی کا سبب ہوگا۔ اپنے گھر کے ارد گرد کسی ناخوشگوار واقع سے ہوشیار رہیں۔

برج سنبلہ
مارچ09 جمعہ۔ اپنے اپنے رفیق کی بات پر فوری عمل کرنا شروع کر دیں پہلے ہی آپ اُس کی نصیحت پر عمل نہ کر کے نقصان اٹھا چکے ہیں۔اضافی رقم یا کوئی مثبت نتائج کی خبر اُمید سے زیادہ خوشی کا باعث ہوگی۔

برج میزان

 مارچ09 جمعہ۔ ذہنی انتشار کے سبب آرام کی زیادہ ضرورت ہوگی کسی دعا یاوظیفہ سے روحانی تسکین حاصل کر لیں۔ کوئی گھریلو معاملات عارضی طور پر الٹ پلٹ کر دے گا تاہم شام ہوتے ہی اُلجھن ختم ہو جائیگی۔

برج عقرب
مارچ09 جمعہ۔ نئی ملازمت کے حصول‘ کسی پرانی عادت کے ترک کرنے یا کسی سے عمدہ وعدہ وعید کریں گے۔ صحت کی بہتری کے لئے اقدام کریں گے۔ مالی امور کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

 برج قوس
مارچ09 جمعہ۔ آج آپ اور آپ کے شریک محبت کے درمیان بہترین اور مکمل دن ہوگا بشرطیکہ کسی مالی مسئلہ میں آپ ایک دوسرے کے ساتھ واضح رہیں۔توانائی کا لیول بہتر ہو جائے گا۔

برج جدی
مارچ09 جمعہ۔ ایسا معاملہ جو شاید مالی نوعیت کا ہے اور سابقہ ماہ سے التواء کا شکار ہو گیا تھا دوبارہ آپ کے دائرہ اختیار میں آجائے گا۔ یہ نظریہ صحیح نہیں ہوگا کہ آپ کسی دوست کو اُدھار رقم دیں ‘اُس کی واپسی نہ ہو سکے گی۔

برج دلو
مارچ09 جمعہ۔ طبیعت میں شکر گزاری کا جذبہ نرمی خوشگواری کا سبب ہوگا۔ ملازمتی امور تجدیدی عمل سے گزرنے کے بعد اکتا دینے والے سنگین عمل سے نجات دے کر خود مختاری کی طرف لے جائیں گے۔

برج حوت
مارچ09  جمعہ۔ کاروبار کی بجائے دوسرے  امور میں زیادہ مصروف رہیں گے۔ کاروباری مسئلہ میں صبر سے کام لیں‘ جارح مزاجی سے کام نہ لیں گے تو زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں گے لہٰذا  محتاط رہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button