تازہ ترین

سب سے کم عمر میں دنیا کے ہر ملک کی سیر کرنے والی امریکی لڑکی نے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی کوئی حد نہ رہے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی لڑکی کسینڈا ڈی پیکول دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ہر ملک کا سفر کیا ہے اور یہ اعزاز محض 27 سال کی عمر میں حاصل کرکے وہ دنیا کی کم عمر ترین انسان بن گئی ہیں جو ہر ملک کا سفر کرچکی ہیں۔ جولائی 2015ءمیں شروع ہونے والا یہ عالمی سفر انہوں نے محض ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا اور اس دوران وہ کل 196ممالک میں گئیں۔ اس سفر کے دوران انہیں بہت سے ملک پسند آئے لیکن پاکستان تو ان کے دل میں گھر کر گیا ہے۔ پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا انہوں نے کھل کر اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ ایشیاءکے خالص ترین کلچر اور دنیا کے لاجواب ترین کھانوں کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو پاکستان جانا پڑے گا۔کسینڈا نے دنیا بھر کی سیاحت کے بعد اپنے 10 پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے۔انہوں نے دسویں نمبر پر امریکہ کو رکھا ہے کیونکہ یہ ان کا اپنا وطن ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اپنے گھر، عزیز و اقارب اور خوبصورت شہروں کی وجہ سے انہیں امریکا بہت پسند ہے۔

ان کی فہرست میں نویں نمبر پر کوسٹاریکا ہے جس کے بندر، تازہ پھل اور اچھی موسیقی انہیں بہت پسند آئی۔ آٹھویں نمبر پر براعظم جنوبی امریکہ کا ملک پیر وہے جس کے ایمازون جنگلات نے کسینڈا کو بہت متاثر کیا ہے۔ انہوں نے ساتویں نمبر پر براعظم شمالی افریقہ کے ملک تیونیسیا کو رکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ شمالی افریقہ کے کلچر کی جھلک اس ملک میں سب سے بھرپور طور پر دیکھی جاسکتی ہے جبکہ مشرقی وسطیٰ کا کلچر بھی یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ چھٹے نمبر پر عمان ہے جس کے صحرا اور دریا کسینڈا کو سب سے زیادہ پسند آئے۔

 

اس فہرست میں کسینڈا نے پانچویں نمبر پر پاکستان کو رکھا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایشیاءکے کلچر کو اس کی خالص ترین شکل میں دیکھنا چاہیں اور دنیا کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو یہی وہ ملک ہے جو آپ کی منزل ہونا چاہئیے۔

 

چوتھے نمبر پر جنوبی بحرالکاہل کا ملک وانو آتو ہے جس کے لوگوں کی ملنساری انہیں بہت پسند آئی۔ تیسرے نمبر پر مالدیپ ہے جس کے نیلے سمندروں اور خوبصورت ساحلوں نے کسینڈا کے دل کو چھولیا۔ انہوں نے دوسرا نمبر بھوٹان کو دیا ہے جس کا امن وامان انہیں بہت اچھا لگاجبکہ پہلے نمبر پر منگولیا ہے جس کے دور دراز بیا بانوں سے لے کر قدیم کلچر کے حامل شہروں اور جنگلی گھوڑوں سمیت ہر چیز انہیں بہت پسند آئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button