تازہ ترین

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں تقریب کاانعقاد

  چترال( نمائندہ آوازچترال)عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی اہلیہ صاحبہ تھی جبکہ صدرِ محفل پی ڈی یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسربادشاہ منیربخاری تھے۔تقریب میں پروفیسر نقیب اللہ رازی نے چترال کا پرانا نام قشقار عورت آباد کے موضوع پر تقریر کی۔ڈاکٹرتاج الدین سریر نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسر بادشاہ منیر بخاری نے جنسی برابری کے موضوع پر روشنی ڈالی۔یونیورسٹی کے طلباء نے صنفی حدبندی کے حوالے سے خاکے پیش کیے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں(یونیورسٹی کے پروفیسرز،ڈاکٹرز،محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم ) میں بہترین خدمات سرانجام دینے والی خواتین کوایوارڈز سے نوازا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button