تازہ ترین
لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں گولدور کے رہائشی جان بحق خاتون کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا
چترال ( آوازچترال رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے ایڈیشنل ایس پی چترال نور جمال اور تحصیدار امجد کے ہمراہ جمعرات کے دن گولدور چترال گئے اور نور اسلام کو ان کی بیٹی کی وفات پر 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ واضح رہے کہ 2 مارچ 2018 کو لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر لڑھکنے سے ایک حادثہ میں موصوف کی بیٹی جاں بحق ہوگئی تھی۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ مستوج خاص کے گاؤں پرکوسپ میں بھی پیش آیا تھا۔ جہاں ایک خاتون جان بحق اور ایک ذخمی ہے۔
Facebook Comments