تازہ ترین

تنظیمات کے ذریعے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے ۔ جو کہ گراس روٹ پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد دیتی ہیں ؍سیدجمال الدین شاہ

 پشاور ( آوازچترال ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا سید جمالدین شاہ نے کہا ہے ۔ کہ تنظیمات کے ذریعے سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے ۔ جو کہ گراس روٹ پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اور یہ سسٹم مجھے انتہائی طور پر پسند ہے ۔ تا ہم لوکل گورنمنٹ کا نظام بھی اس سے بہت زیادہ مختلف نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام پشاور میں ہونے والے ایل ایس اوز کنونشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن میں مالاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کے کئی اضلاع کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمایندگان موجود تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا ۔ کہ انہوں نے بطور سیکرٹری ٹورزم بھی ایس آر ایس پی کے کئی پروگرام میں شمولیت کی ہے ۔ اور کمیونٹی کے لوگوں سے ملنے اور سننے کا موقع ملا ہے ۔ جو کہ نہایت ہی قابل تعریف سسٹم ہے ۔ جس کی جڑیں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایس آر ایس پی نے منی ہائیڈل پاور میں بھی بہت کام کیا ۔ اور اس سے عوام کو بہت زیادہ فوائد ملے ہیں ۔ اس لئے ان سرگرمیوں سے پتہ چلتا ہے ۔ کہ عوام کیلئے کچھ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کنونشن میں موجود بلدیاتی سسٹم سے وابستہ نمایندگان سے لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز طلب کیں ۔ جس پر انہیں بتایا گیا ۔ کہ ٹھیکیداری سسٹم کی وجہ سے بلدیاتی فنڈ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ۔ اس لئے اس نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ یا مذکورہ فنڈ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے ذریعے کمیونٹی پر خرچ کئے جائیں ۔ چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سیکرٹر ی جمال الدین شاہ کے تعاون اور خدمات پر اُن کا شکریہ اداکیا ۔ اور کہا ۔ کہ اُن کے آنے سے پہلے سی ڈی ایل ڈی کے منصوبوں کی راہ میں کئی مسائل تھے ۔ جو کہ مکمل طور پر حل کر لئے گئے ہیں ۔ اور مجھے امید ہے کہ شاہ صاحب کا تعاون آیندہ بھی ہمارے ساتھ جاری رہے گا ۔ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ مزید زور شور سے جاری رہیں گے ۔ کنونشن میں سوات ، شانگلہ ،مانسہرہ ،بونیر ،چارسدہ ،مالاکنڈ، ہری پور ،دیر،کوہاٹ،چترال ،دھیری،کرم ایجنسی کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز نے پریزنٹیشن دیں ، جبکہ تنظیمات کے بانی معروف شخصیت شعیب سلطان کا ویڈیو پیغام سنایا گیا ۔ کنونشن کے اختتام پر پریزنٹیشن میں حصہ لینے والے ایل ایس اوز کو انعامات دیے گئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button