تازہ ترین
فرحت اللہ بابر کو آصف زرداری نے سینیٹ میں تقریر کی انتہائی سخت سزا دے دی

لاہور( آوازچترال آئن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی مخالف بیان دینے پر فرحت اللہ بابر کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر نے گزشتہ روز سینیٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے پارٹی مخالف باتیں کی جس پر آصف زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیاہے ۔۔ فرحت اللہ بابر سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ترجمان تھے۔واضح رہے کہ فرحت اللہ بابر نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہو رہی ہے افسوس ہے پیپلز پارٹی نے بھی پارلیمنٹ کی آزادی پر سمجھوتہ کیا،جب احتساب کمیٹی میں سب کے احتساب کی بات آئی، میری جماعت بھی پیچھے ہٹ گئی، اگر ریاست کے اندر ریاست ختم نہ ہوئی تو اداروں کے درمیان تصادم کی طرف حالات بڑھیں گے،یہ ڈیفیکٹو سٹیٹ احتساب سے بالاتر ہے۔
Facebook Comments