تازہ ترین

بروز بجلی ۔۔مرکزی حکومت اور پیسکو کو 6دن کی مہلت دی جاتی ہے اگلے اتوار سے سہ روزہ پُر امن دھرنا دیا جائے گا مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔ مولانا عبد الاکبر خان چترالی

چترال( نمائندہ آوازچترال) چراغ تلے اندھیرا 132  جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن کے قرب و جوار کے لوگ بجلی کی نعمت سے محروم،عوام کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے چھ کلومیٹر احتجاجی ریلی نکالی Image may contain: 2 people, outdoorجس کی قیادت سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا عبد الاکبر خان چترالی کر رہے تھے۔ ریلی سے قبل گولدہ بروز کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے Image may contain: 3 people, people smiling, mountain, crowd and outdoorمقرریں مولانا چترالی،اخونزادہ فضل واحد،نصرت آذاد،رحمت الٰہی،وزیر ذادہ،مولانا رحمت نعیم شاہ،فیض رحمت،زاہد اور غفار زمان نے کہا کہ ترقی کے موجودہ دور میں بھی بروز کے عوام بجلی کی نعمت سے محروم ہیں جبکہ 132 KVنیشنل گرڈ جوٹی لشٹ بروز میں واقع ہے۔ لوگوں نے اپنی زرعی زمینوں پر بڑے بڑے پول بچھانے پر اس لئے اعتراض نہیں کیا کہ اُنہیں بجلی کی نعمت مل رہی ہے مگر ہماری قربانیوں کا یہ صلہ دیا گیا کہ گولین گول کی بجلی گھر سے بروز کو ایک بار پھر محروم رکھا گیا۔مولانا چترالی نے دھمکی دی کہ مرکزی حکومت اور پیسکو کو 6دن کی مہلت دی جاتی ہے اگلے اتوار سے سہ روزہ پُر امن دھرنا دیا جائے گا مسلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور ہماری تحریک بجلی لینے تک جاری رہے گی Image may contain: one or more people, people standing, mountain, sky, outdoor and natureذمہ داری چترال انتظامیہ اور پیسکو پر ہو گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہر کوئی گولین گول بجلی گھر کے کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہا ہے اس میں ممبر قومی اسمبلی کا بھی کوئی کردار نہیں ہم تو سعودی ،کویت اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بجلی گھر کی تعمیر کے لئے بھاری رقم فراہم کی۔اگر MNAمیں ہمت ہے تو بروز میں بجلی کے پولوں کا انتظام کرے بجلی کے پول پر سیاست نہ کی جائے۔ریلی کے شرکاء نے جوٹی لشٹ بروز گرڈ سٹیشن کے سامنے دھرنا دیا اس موقع پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کالعل چترال کے سوفیصد دیہات اور گھرانوں کو بجلی دئیے بغیر گولین گول کی بجلی کو لواری پاس سے اُس پار نہیں لے جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ بروز ، ایون اور گہیریت کے عوام اپنے آپ کو اس تحریک میں تنہا نہ سمجھیں بلکہ پوری چترال Image may contain: one or more people, sky, crowd and outdoorعشریت سے لے کر تریچ اور یارخون لاسپور اور گرم چشمہ تک کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ عوامی مفاد کے لئے وہ کسی بھی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام کی خاطر وہ اپنی کرسی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں کیونکہ جس کرسی سے عوامی مسائل حل نہ ہوں، وہ کوئی قدروقیمت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر پیسکو نے اجازت دے دی توضلعی حکومت ایک گھنٹے کے اندر اندر بروز، گہریت اور ایون ویلج کونسلوں کو گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کے لائن کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں۔ ریلی شرکاء نے واپڈا مردہ باد کے نعرے لگائے اور بروز سمیت دوسرے متصلہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے نعرے لگاتے رہے جبکہ پلے کارڈز میں بھی یہ نعرے درج تھے۔Image may contain: one or more people, crowd, mountain and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button