تازہ ترین

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مارا گرایا

 راولپنڈی ( آوازچترال رپورٹ )پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود اور ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ بھارتی فوج کے ڈرون طیارہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے مارگرایا گیا ہے جس کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیاہے ۔پاک فوج کی جانب سے رواں سال بھارت کا یہ چوتھا ڈرون گرایا گیاہے ۔خیال رہے کہ ان ڈرونز کو بھارتی فورسز کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں لائن آف کنٹرول کے اطراف پاکستانی فوجیوں کی پوزیشنز کا عمل ہوسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button