تازہ ترین

صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کم کرنے کا فیصلہ چترال کے عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیں؍ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ چترال ضلعے سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کو کم کرنے کا فیصلہ چترال کے عوام کو کسی بھی طور پر قبول نہیں او ر اس کی بحالی نہ ہونے کی صورت میں وہ آنے والے عام انتخابات کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرنے پرمجبور ہوں گے جس کے بہت ہی بھیانک نتائج برامد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کا رقبہ پوری صوبے کا پانچواں حصہ ہونے کے ساتھ یہ پسماندہ تریں ضلع ہے جوکہ ارندو سے لے کر بروغل تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وسیع وعریض ضلعے کودوممبران اسمبلی بھی نہیں سنبھال سکتے تھے تو اب ایک نشست کو ختم کرنا سراسر ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کوچیلنج کریں گے اس حوالے سے دودفعہ صوبائی اسمبلی میں متفقہ قرارداد پاس کرآکرالیکشن کمیشن بھیجاگیاہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button