106

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
مارچ04   اتوار۔ کوئی فرد آپ سے بہت حساس انداز اختیار کرے لہٰذا کوشش کریں کہ اس سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کریں اور اپنے رویے میں شدت نہ لائیں۔شخصیت میں کرشماتی شعاعیں نکھار پیدا کریں گی۔

برج ثور
مارچ04   اتوار۔ قائدانہ صلاحتیں و دیانت داری جیسی خوبیوں سے مستفید ہوسکیں گے ۔ ذہنی صلاحیتیں مزید نکھر سکیں گی ۔ بہن بھائیوں اور عزیز واقارب کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔

برج جوزا
مارچ04 اتوار۔ آج توانائی میں کمی اور سستی غالب رہے گی جبکہ شام جسم دوبارہ توانائی حاصل کر لے گا اور طبیعت ہشاش بشاش ہو جائے گی۔ ہو سکتا ہے کہ کسی شخصیت کے ساتھ تضاد یا جھگڑا ہو جائے ‘  محتاط رہیں۔

برج سرطان
مارچ04   اتوار۔ اگر آپ یہ اُمید رکھتے ہیں یا خواہش رکھتے ہیں کہ کسی مخصوص فرد سے ملیں تو اس کیلئے آج کا دن مناسب ہوگا۔ قلبی رجحانات تیز اور پرکشش ماحول سے لطف اندوز ہونے کی طرف مائل رہیں گے۔
برج اسد
مارچ04  اتوار۔ رقم کے معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور نہ ہی طاقت استعمال کرنے کی کوشش کریں یعنی رعب داب سے کام نہ لیں ورنہ آج کے دن جس رومانس کا اہتمام کیا ہے وہ ضائع ہو جائے گا۔

برج سنبلہ
مارچ04 اتوار۔ دوسروں کے تعاون سے اہم کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔ حلقہ احباب کا حیثیت اور اعلیٰ کردار کے حامل اشخاص پر مشتمل ہوگا اور کردار سازی میں مدد گارہونگے۔کاروباری سفر پیش آسکتا ہے۔

برج میزان
مارچ04   اتوار۔ گھر میں کسی کی شادی کے انتظامات آپ کے ذمہ ہیں تو انہیں انہی دنوں میں مکمل کر لیں۔ آئندہ کی مصروفیات کی وجہ سے نظر ثانی کا موقع کم ملے گا۔کوئی مالی معاملہ اچانک سر اُٹھا سکتا ہے۔

برج عقرب
مارچ04 اتوار۔ خواتین گھریلو آرائش و تزئین میں مصروف رہیں گی۔ خریداری کا موقع ملے گا لیکن خریداری سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ تقریبات میں شرکت کا بھی موقع ملے گا۔

برج قوس
مارچ04  اتوار۔ آج کچھ وقت شریک محبت کے ساتھ گزاریں گے ۔نئی سکیم میں سرمایہ کاری سے فائدہ بھی ہوگا اور کسی صاحب اختیار سے تعلقات بھی بہتر ہونگے جس کی وجہ سے آپ کی انا کو اطمینان اور توانائی ملے گی۔

برج جدی
مارچ04  اتوار۔ آج کاموں میں اتنے مستعد نہ ہوں گے جتنا کہ عموماً ہوتے ہیں اس کی وجہ نامکمل معلومات کا فراہم ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ جمع شدہ رقم کے معاملات دیکھیں اس میں اضافہ کی تدابیر سمجھ میں آئیں گی۔

برج دلو
مارچ04   اتوار۔ آج آپ کے نظریات کو مخصوص توانائی مل جائے گی جب وہ آپ کے تصور میں ایجادی عمل آئیں گے۔ کسی منصوبہ یا مضمون کو یا ڈیکوریشن پر ذاتی توجہ دے سکیں گے۔

برج حوت
مارچ04   اتوار۔ آج آپ ذہن کی بات مانیں یہ جن امور کے نہ کرنے کا اشارہ کر رہا ہے انہیں صحیح سمجھیں۔ سربراہان یا حکام بالا سے اہمیت ملے گی۔کوئی چاہنے والا آپ کی مزید توجہ کا طالب ہوگا ۔

Facebook Comments