تازہ ترین
ن لیگ چیئرمین سینیٹ کس کو بنانا چاہتی ہے ؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا

سلام آباد ( آوازچترال )پاکستان مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینٹ کیلئے سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کو چیئرمین سینٹ بنانے پر اتفاق کر لیاہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف سمیت ن لیگ کی تمام قیادت پرویز رشید کے نام پر متفق ہیں اور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیاہے ۔پرویز رشید کے نام کی حتمی منظوری چھ مارچ کو جنرل کونسل کے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ ن لیگ نے سینیٹ میں مجموعی طور پر 15 سیٹیں جیت لیں ہیں جبکہ یہ بھی کہاجارہاہے کہ فاٹا سے جیتنے والے آزاد اراکین بھی لیگ کی حمایت کریں گے
Facebook Comments