تازہ ترین

دوران پرواز 2 لوگ مسافر جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے، یہ کیسے ہوگیا؟ جان کر آپ بھی ان کی بے وقوفی پر سر پیٹ لیں گے

کوئٹو(نیوز ڈیسک) امریکا جانے کا جنون صرف ہمارے ہاں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک کے شہریوں میں بھی پایا جاتا ہے اور یہ خواب پورا کرنے کے لئے بعض لوگ تو حد سے ہی گزر جاتے ہیں۔ دو ایسے ہی جنونی افراد طیارے کے پہیوں میں چھپ کر ایکواڈور سے امریکا جانے کی کوشش میں جان سے ہی گزر گئے۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق یہ دونوں افراد کسی طرح سکیورٹی اہلکاروں کی نظروں سے بچ کر رن وے پر پہنچے اور روانگی کے لئے طیار کھڑے بوئنگ جہاز کے پہیوں میں چھپ گئے۔ غیر قانونی طور پر ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کی کوشش میں کئی بار یہ خطرناک طریقہ استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آ چکا ہے۔ اگرچہ بعض اوقات یہ کوشش کامیاب بھی ہو جاتی ہے لیکن اکثر اس کا انجام دردناک ہوتا ہے، جیسا کہ اس بار بھی ہوا۔ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند لمحے بعد ہی اس کے پہیوں میں چھپے یہ دونوں افراد سینکڑوں فٹ کی بلندی سے نیچے گرے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
افسوسناک واقعے کے بعد ہوزے ہاکوین ڈی اولمیڈو ائرپورٹ ڈیڑھ گھنٹے کے لئے بند رہا۔ ٹیک آف کرنے والا طیارہ بھی اس واقعے کے بعد واپس ائرپورٹ پر اتر آیا، تاہم اس کے معائنے اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد اسے دوبارہ نیویارک کے لئے روانہ کر دیا گیا۔مرنے والے بدقسمت افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button