تازہ ترین

تحریک انصاف نے ن لیگ کی 2 اہم وکٹیں گرا دیں

 اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے طارق محمود اور سابق ایم پی اے میاں مظہر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی طارق محمود اور میاں مظہر نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت کی پالیسیوں کا اعتماد کا اظہار کیا۔دونوں سابق لیگی رہنما جہانگیر ترین کی قیادت میں بنی گالہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button