تازہ ترین

پارلیمنٹ, سپریم اسکےاوپرآئین اورسب سے اوپراللّٰہ کا نام ھے-نواز شریف سچّا مسلمان ہے۔ محمد ولی شاہ

چترال( آوازچترال رپورٹ)سابق چئیرمین محمد ولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف سچّا مسلمان, پانچ وقت کے نماز کا پابند, روزوں کے پابند, ذکوٰة خیرات دینے والا دیانتدار شخص اور حاجی محمّد شریف ایک درویش شخص کا بیٹا- جس نے 1956 سے پاکستان میں کارخانہ لگا کر کاروبار کیئے اور نام پیدا کیا- انکے بیٹے کو چور, ڈاکو اور نااہل قرار دینا یہ کہاں کا انصاف ہے- پاکستان کے 22 کروڑ عوام عموماََ اور چترال کے 6 لاکھ آبادی کے لوگ خصوصاََ اس فیصلے کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہم انھیں اب بھی صادق اور امین مانتے ہیں- 2013 سے 2018 کا پاکستان ایک معاشی مستحکم ملک بنتے جا رہا تھا, نواز شریف اور اسحاق ڈار کو عالمی دنیا نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے پر ایوارڈ سے نوازے تھےپہلے دھرنا پھر پانامہ جس میں 456 لوگوں کے نام آئے تھے ان میں سے چن کر نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ذلیل کیا گیا حالانکہ انکا نام شامل ہی نہیں تھا- ایک ایسی شخص جس کے باپ کو کرپشن کے الزام میں نکالا گیا ہو اسکے خلاف عائشہ گلالئ کے الزامات اور KPK میں انکے اپنے ممبرانِ اسمبلی کے شواہد کے ساتھ الزامات پر توجہ نہ دینا یہ بھی کوئی انصاف ہے؟
برطانیہ کے میرشپ کے الیکشن کے دوران مسلمان کے مقابلے میں یہودی کی حمایت کرنا دھرنے کے دوران اسلام آباد میں 4 ماہ تک ناچ گانے دن رات ہو رہے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کے عزت کو ٹھیس پہنچا- حکومت ِگرانے کے لیے انگلی اٹھنے کی بات کی گئ اور جاوید ہاشمی اس سلسلے میں قرآن پاک سر پہ رکھ کر سپریم کورٹ آنے کی درخواست کی یہ سارے ردّی کے ٹوکری میں ڈال دی گئ- امین اللّٰہ گھنڈا پور دھرنے کے دوران بنی گالہ شراب لے جاتے ہوئے پکڑا گیا مگر کوئ توجہ نہ دی گئگزشتہ 4 سالوں میں نوازشریف نے پاکستان کی ترقی کے لئے اور عوام کے بنیادی حقوق دینے کے لئے بڑا کردار ادا کیا- چترال بھی KPK کا ایک ضلع ہے گزشتہ چار-پانچ سالوں میں KPK حکومت سالانہ بجٹ کے رقم میں سے 95 فیصد نوشہرہ اور صوابی پر خرچ کیےُ اور چترال کو نظر انداز کیا ایسی حکومت کے سربراہ کو ہم امین اور صادق نہیں مانتےنوازشریف کے تمام فیصلوں کو منسوخ کرکے سینٹ کے الیکشن پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئ اگر نااہل شخص کے تمام فیصلوں کو منسوخ کیا جاسکتا ہے تو انکے قلم سے پہلے تقرری کرنے پراعلٰی عہدوں پر تقرر افراد کو اخلاقاََ مستعفی ہونا چاہیئے- انصاف کریں اللّٰہ سے ڈریں ایک دن ایک بے آواز لکڑی ضرور حرکت میں آئے گی-

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button