55

محکمہ واپڈ بلاتاخیریوسی بروز اور ایون کوبجلی فراہم کرے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کریں گے۔۔مولانا چترالی

پشاور(  آوازچترالرپورٹ )محکمہ واپڈا گولین گول بجلی گھر سے بلا تاخیر یو سی بروز اور ایون کو بجلی فراہم کرے اگر 5 مارچ 2018 ع تک مذکورہ دونوں یو سیز کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو ہم اپنا آئینی و جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ہر وہ راستہ اختیا ر کریں گے جس کے ذریعہ محکمہ واپڈا سے اپنا حق حا صل کر سکیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گرِڈ سٹیشن بروز میں ہو اور 36میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن تک پہنچائے اور یہ بجلی پہنچانے کیلئے یو سی بروز اور یو سی اَیون کی زرخیز زمینیں استعمال ہو ں اور پھر انہی دونوں یو سیز کو بجلی کی نعمت سے محروم کر دیا جائے یہ ظلم نہ ہم مانتے ہیں اور نہ ہی کسی صورت برداشت کریں گے اگر مرکزی حکومت اور محکمہ ءِ واپڈا نے غفلت اور لا پرواہی سے کام لینا اسی طرح جاری رکھا تو 6 مارچ 2018 کے بعد چترال دیر روڈ پر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ اور دیر چترال روڈکو بلا ک بھی کیا جائے گا اگر امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے گولین گول ہائیڈل پاور سے یو سی بروز اور یوسی ایون کو بجلی کی نعمت سے یکسر محروم رکھنے پر اپنے ردّ عمل میں ایک پریس ریلیز میں کیا ہے ۔
Facebook Comments