تازہ ترین

صوبائی حکومت نے 40ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کئے ہیں اور مزید17ہزاراساتذہ کی بھرتی کاعمل بھی جلدمکمل ہوجائیگا۔۔محمد عاطف خان

 

پشاور (   آوازچترال)   خیبرپختونخواکے وزیرتعلیم وتوانائی محمدعاطف خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے زلزلے سے تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنوکیلئے اُس وقت کے وزیراعظم نے دوسال قبل 4ارب روپے دینے کاوعدہ کیاتھا تاہم وفاق کی طرف سے تعلیم جیسے اہم شعبے کی آبادکاری کو ابھی تک نظراندازکرکے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ بین الاقوامی اداروں اورعالمی اداروں کی طرف سے سکولوں کی تعمیرنوکیلئے وفاق کوفنڈفراہم کیاجاچکاہے مگر وفاق ہمیں ادائیگی نہیں کررہا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ تعلیم کے ایک اعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ تعلیم عابدمجید اوردیگرمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ محمدعاطف خان نے کہاکہ وفاق کودوبارہ خط لکھاجاچکاہے کہ وہ زلزلے سے تباہ شدہ سکولوں کی تعمیرنوکیلئے جلدازجلدفنڈزجاری کریں۔انہوں نے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کے حکومت نے 760سکولوں کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاہے مگرتعمیر نو کے منصوبے کی تکمیل کیلئے مزیدسوا نو ارب روپے درکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبرپختونخوا وفاق کی طرف سے سکولوں کی تعمیرنو کا منتظرہے۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ وفاق کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر اسے بین الاقوامی برادری سے فنڈ زملے ہیں اورانہوں نے پہلے وعدہ بھی کیاہے کہ صوبے کو۴،ارب روپے جاری کریں گے تو مذکورہ فنڈ جلدازجلد ریلیزکردے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ بین الصوبائی ایجوکیشن منسٹر زکانفرنس میں بھی اٹھایاگیاتھا مگر تاحال وفاق نے کچھ نہیں کیااورآج ان سے دوبارہ تحریری خط کے ذریعے مطالبہ کیاجارہاہے کہ وزیراعظم اس کانوٹس لے اورفنڈزریلیزکردیں۔اجلاس میں محمدعاطف خان کوبتایاگیاکہ صوبے میں تمام سکولوں کوفرنیچر کی فراہمی تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ اساتذہ کرام کوبھی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ صوبائی حکومت نے 40ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کئے ہیں اور مزید17ہزاراساتذہ کی بھرتی کاعمل بھی جلدمکمل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اس بھرتی سے نہ صرف اساتذہ کی کمی پوری ہوگی بلکہ میرٹ کے ذریعے قابل اساتذہ بھرتی ہونے سے قوم کی اچھے طریقے سے خدمت بھی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے مسائل کوبھی ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اورکوشش ہے کہ اساتذہ کوجلدازجلدٹائم سکیل دیاجائے تاکہ ان کادیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔ تاہم قانونی تقاضوں اور مختلف اداروں سے منظوری کے بعد ان کوٹائم سکیل دیاجائیگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button