52

معیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس شوری کا اجلاس

ترال( نمایندہ آواز چترال)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس شوری کا اجلاس ہفتہ  24 فروری 2018ء کو منعقد ہواجے یو آئی چترال کے خیر سگالی پیغام اور مفتی کفایت اللہ کی کوششوں کے نتیجے میں جے یو آئی چترال اختلافات ختم ہوگئے اس لئے اس اجلاس میں ناراض ساتھیوں کی بھی بھرپور شرکت رہی اور ذیل فیصلے کئے گئے۔ ١: غلبہ اسلام کانفرنس پشاور کو کامیاب بنانے کے لئے چترال میں یوسیز سطح پر کنونشن،علماء کنونشن ،آساتذہ کنونشن اوریوتھ کنونشن منعقد کئےجائنگے۔صوبائی جماعت کے ھدایات کے مطابق بھرپور چندہ مہم کا آغاز آج ہی سے کردیا گیا ،صوبائی جماعت کے ٹارگیٹ کو مکمل کیا جائے گا۔ ٢:خواتین مارکیٹ کے قیام پرپابندی کا مطالبہ کیاگیا،اراکین شوری نے اتفاق کیا کہ خواتین مارکیٹ کی مخالفت ہر سطح پر کیا جائے گا۔انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ کے قیام کے اصرارپربھر پور مزاحمت کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ٣:28فروری کو یوتھ کنونشن پشاور میں چترال سے نوجوانوں کا ایک قافلہ شرکت کرے گا۔ ٤:گولین گول سے چترال کے تمام دیہات کو بھی بجلی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا

Facebook Comments